ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شیکھر ریڈی کے آڈیٹر، دو دیگر کو 4 جنوری تک جیل بھیجا گیا

شیکھر ریڈی کے آڈیٹر، دو دیگر کو 4 جنوری تک جیل بھیجا گیا

Thu, 22 Dec 2016 21:23:24  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،22دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی عدالت نے انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے 127کلو گرام سونا اور 170کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کرنے کے سلسلے میں جے شیکھر ریڈی کے آڈیٹر پریم کمار کو چار جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔پریم کمار اور دو دیگر کو سی بی آئی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں خصوصی جج وجے لکشمی نے انہیں چار جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ان پر آئی پی سی کی دفعات 409(عوامی خدمت)، بینکر، (ایجنٹ کی طرف سے دھوکہ)، 420(دھوکہ دہی) اور 120بی (فوجداری پلاٹ کی سزا)اور بدعنوانی کی روک تھام قانون کی دفعات 13:1اور2کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔سی بی آئی عدالت نے کل شیکھر ریڈی اور ان کے ساتھی کے شرینواسل کو تین جنوری تک عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ایجنسی نے اپنی ایف آئی آر میں کہا تھا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ یہ ہے کہ انہوں نے کل ضبط رقم میں سے 34کروڑ روپے نئے نوٹوں میں بدلے۔
 


Share: